کورونا سے متاثرہ مریض کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہے

کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گا،گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی۔وفاقی مذہبی امور کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اپریل 2020 13:39

کورونا سے متاثرہ مریض کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 اپریل 2020 ء ) وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کو روزہ رکھنے سے استثنیٰ حاصل ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ نماز جمعہ گھروں پر ادا کی جائے کیونکہ دین آسانی کا نام ہے، قرآن پاک اور احادیث میں ثابت ہے کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گا۔تراویح گھروں میں ادا ہوگی یا مساجد میں میں یہ مشاورت کے بعد ہی بتا سکیں گے۔نورالحق قادری نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کی اتفاق رائے سے رمضان میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

(جاری ہے)

سماجی دوری کی حکمت عملی اپنا کر گھروں میں تراویح ادا کی جا سکتی ہے ۔گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ کورونا کو قابو کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورت میں مساجد کو بند کرنے پر بھی مشاورت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان والد کی طرح قوم کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ تو منت سماجت کرکے قوم سے تعاون کی اپیل کر رہے ہیں۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے صوبے میں شب برأت اور نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کی تلقین کی تھی۔

۔ سیکریٹری اوقاف نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ ارسال کیا، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور خدشات کے پیش نظرشب برأت اور نماز تراویح سےمتعلق مراسلہ جاری کردیا گیا۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق مساجد میں پانچ افراد نماز تراویح ادا کریں گے،شب بارات پر بھی گھروں میں رہ کر عبادات کی جائیں، کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی ہوئی ہے،ایوان وزیر اعلیٰ سمیت تمام سرکاری مساجد میں بھی صرف خطیب اور موذن ہی نماز جمعہ ادا کر سکیں گے،مساجد میں پانچ سے زیادہ افراد نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ہے, نماز جمعہ کی ادائیگی سےمتعلق پنجاب حکومت نے باہمی مشاورت اور علماء کرام،طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا تھا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں