گزشتہ 21 روز میں ملک بھر میں کورونا کے 32 ہزار کیسز رپورٹ،667 اموات

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئیں ،صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 23 مئی 2020 10:46

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 مئی 2020 ء ) پاکستان کورونا وائرس کیسز کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کر گئی۔، مہلک وائر س سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1087ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی جاری ہے۔ گزشتہ 21 روز میں پاکستان میں 31 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 678 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اب تک 52 ہزار 162 کیسز سامنے آئے ، جبکہ 1087 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں کیسز کی تعداد 18 ہزار 455، سندھ میں 20 ہزار 883، خیبرپختونخوا میں 7392، بلوچستان میں 2198، اسلام آباد میں 1475، پنجاب میں 18 ہزار 455، گلگت بلتستان میں 607 ،، آزاد کشیر میں 171 کیسز سامنے آئے، جبکہ صحت مند ہونے والے افرااد کی تعداد بھی 16 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 51لاکھ28ہزار492 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 33ہزار489 افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں‘پاکستان میں متاثرین کی تعداد 50 ہزار694 ہے اور اموات1067تک پہنچ گئی ہیں. اس وقت کووڈ 19 کے سب سے زیادہ متاثرین امریکہ میں 15 لاکھ سے زیادہ ہیں‘فہرست میں تیسرے نمبر پر برازیل آچکا ہے جہاں متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں جبکہ برطانیہ اموات کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے. چین کے وزیر اعظم نے آنے والے وقت کے لیے غیر یقینی صورتحال اور شدید معاشی مشکلات کے حوالے سے متنبہ کیا ہے‘،برازیل میں کورونا وائرس 20ہزار 82 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 921 تک جا پہنچی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 117 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں ، اس وباء سے اموات 27 ہزار 940 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 36 ہزار 42 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار 908 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 32 ہزار 486 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 28 ہزار 6 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 215 ہوگئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں