سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز نے جہاز گرنے کی ممکنہ وجہ بتا دی

رنگ وے سے 5 میل دوری پر طیارہ 1400 کے قریب اونچائی پر ہونا چاہیے، بدقسمت طیارہ 3500فٹ اونچا آڑ رہا تھا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 23 مئی 2020 11:10

اسلام آباد ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 مئی 2020 ء ) سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز نے جہاز گرنے کی ممکنہ وجہ بتا دی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اصل وجہ تو تحقیقات ہونے کے بعد معلوم ہونگی۔ تاہم جو ابتدائی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے اس نے تمام معاملے کو واضح کیا ہے۔ اعجاز ہارون نے کہا ہے کہ جب جہاز رنگ وے سے 5 میل کی دوری پر ہوتا ہے تو اس کی اونچائی تقریباََ 1400 کے قریب ہونی چاہیے۔

تاہم نے پائلٹ کی آخر گفتگو سنی جس میں اس نے بتایا کہ میں 5 میل  دوری پر مگر 3500 فٹ اونچائی پر ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ رنگ وے سے اتنے کم فاصلے پر اتنی زیادہ انچائی بہت زیادہ الارمنگ ہوتی ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

حادثے کے بعد طیارے کے پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو سامنے آئی تھی ۔پائلٹ نے بتایا کہ انجن فیل ہوگیا ہے۔فنی خرابی پر کپتان کو گائڈ لائن دینے کے دوران طیارہ ریڈار سے غائب ہوا۔پائلٹ نے تین بار مے ڈے مے ڈے مے ڈے کہا۔پائلٹس مے ڈے کا کوڈ ورڈ ایمرجنسی کی نشاندہی کے لئے استعمال کرتے ہیں۔،کنٹرول ٹاور کے نمائندے نے کپتان کو آگاہی دی کہ رن وے تیار ہے ، جس پر کپتان نے کہا کہ انجن فیل ہوگیا ہے، بیلی لینڈنگ کراؤں گا۔
لینڈنگ سے ایک منٹ قبل طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا۔کپتان نے کنٹرول ٹاور کو  طیارے کے لینڈنگ  گیئر میں خرابی کی اطلاع دی۔ طیارے کے پہیے نہیں کھل  رہے تھے اس  لیے راؤنڈاپ کا  کہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں