وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید زلفی بخاری نے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے محنت و سماجی ترقی مہر عبدالرحمن گسم کا کویڈ-19 کے دوران پاکستانی مزدوروں کی مفت وطن جانے کے لیے پروازوں کا انتظام کرنے پر شکریہ

ہفتہ 23 مئی 2020 11:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید زلفی بخاری نے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے محنت و سماجی ترقی مہر عبدالرحمن گسم کا کویڈ-19 کے دوران پاکستانی مزدوروں کی مفت وطن جانے کے لیے پروازوں کا انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ 30 ہزار محنت کشوں کو بیک وقت وطن واپس لانا مشکل کام ہے تاہم مرحلا وار وطن واپس لایا جائے گا وزارت کے حکام بیرون ملک سفارتخانہ میں اس حوالے سے ڈیٹا اکھٹا کر رہے ہیں موجودہ حالات میں جن لوگوں نے وطن واپس نہیں جانا ہے وہ بھی واپسی کے لیے کال کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے قواعد و ضوابط طے کئیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں