اگرحالات خراب رہےتوجون کےآخر تک 2ہزاروینٹی لیٹرزچاہیےہونگے،چیئر مین این ڈی ایم اے

وینٹی لیٹرزکےحوالےسے ہماری تیاری مکمل ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں 4200کےقریب وینٹی لیٹرزموجودہیں جبکہ 31 مئی تک ہمارےپاس 585آئی سی یووینٹی لیٹرزہونگے، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 26 مئی 2020 16:39

اگرحالات خراب رہےتوجون کےآخر تک 2ہزاروینٹی لیٹرزچاہیےہونگے،چیئر مین این ڈی ایم اے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مئی2020ء) اگر حالات خراب رہے تو جون کے آخر تک ہمیں 2 ہزار وینٹی لیٹر چاہیئے ہوں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں حالات بہتری کی طرف نہ گئے تو جون کے آخر تک ہمیں 2 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہو گی۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینٹی لیٹرزکےحوالےسے ہماری تیاری مکمل ہے، پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں 4200کےقریب وینٹی لیٹرزموجودہیں جبکہ 31 مئی تک ہمارےپاس 585آئی سی یووینٹی لیٹرزہونگے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ سیکٹرمیں 4200کےقریب وینٹی لیٹرزموجود ہیں، آنے والے دنوں میں مزید وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑے گا۔ وینٹی لیٹرز کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ امریکہ نے 200 وینٹی لیٹر دینے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ پہلی جون کو100وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے جس میں سے 30وینٹی لیٹرزپشاور30 کراچی جائیں گے جبکہ 15وینٹی لیٹرزبلوچستان ،15 لاہور،10فیصل آبادجائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مریضوں کی بڑی تعداد ہونے کے بعد بھی عید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی جس کے بعد حکومت کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ عید سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد نےبازاروں کا رخ کر لیا تھا جس کے بعد کورونا کے مزید پھیلنے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔ مجموی کیسز کی بات کی جائے تو ہ پاکستان میں اب تک کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہزار 705 ہو گئی ہے جبکہ 1197 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں