uجاپانی وزیرخارجہ کا پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کو خط

ھ*طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار

منگل 26 مئی 2020 19:51

O اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) جاپان کے وزیر برائے امور خارجہ موتیگی توشمیتسو نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے المناک طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ کو اپنے تعزیتی خط میں کہا کہ مجھے 22 مئی کو شہر کراچی میں ہوائی جہاز کے حادثہ کے نتیجہ میں ہونے والی بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس اندوہناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں اور ان کے اہلخانہ سے جاپان کی حکومت اور عوام کی طرف سے گہری ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ بدھ کو ایک پریس ریلیز کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو بھی یقین دہانی کرائی کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مستقل تعاون کر رہا جس کے تحت دنیا بھر میں کووڈ۔19 کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں