کئی سرمایہ کار ملک میںسستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں ،لاک ڈائون سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے،کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 مئی 2020 17:37

کئی سرمایہ کار ملک میںسستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں ،لاک ڈائون سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے،کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہی کہ کئی سرمایہ کار ملک میںسستی بجلی پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں ،لاک ڈائون سے کورونا وائرس پر کنٹرول میں مدد ملی ہے، کرپٹ سیاستدان خو کو محفوظ نہ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا بجلی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھے گی جس سے توانائی کی ملکی ضروریا ت پوری ہوں گی اور گھریلو اور کمرشل صارفین کو فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمہ کیلئے برسر اقتدار آئی بدعنوان سیاستدان احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ، بدعنوانی میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جہانگیر ترین کو نشانہ بنایا گیا ہے ان کے ساتھ بھی وہ کچھ ہوگا جو سب کے ساتھ ہوگا ۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے رہنما نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کے اوپر نیچے ہونے میں شہباز شریف کا ہاتھ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں