سعید غنی طیارہ حادثہ پر سیاست کرکے کرپٹ عناصر کو فائدہ دینا چاہتے ہے، شہباز گل

بدھ 27 مئی 2020 21:44

سعید غنی طیارہ حادثہ پر سیاست کرکے کرپٹ عناصر کو فائدہ دینا چاہتے ہے، شہباز گل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ پر پوری قوم مغموم ہے، سعید غنی اس سانحہ پر سیاست کرکے پی آئی اے میں موجود کرپٹ عناصر کو فائدہ دینا چاہتے ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کواپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ پی پی پی نے ان کرپٹ عناصر کو پی آئی اے میں بھرتی کرایا اور پھر ان سے ہڑتالیں اور سیاست کرا کر پی آئی اے کو ڈبویا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب بیان بازی چیئرمین پی آئی اے کو ناکام کرنے کیلئے کر رہے ہیں۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں