سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

بدھ 27 مئی 2020 22:57

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کے درمیان ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان کے مطابق سید نیئر حسین نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا آصف زرداری نے بتایاکہ طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہے صحت یابی سے متعلق پارٹی رہنمائوں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں۔ آصف زرداری اور نیئر بخاری کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں