شہباز گل کی بابر اعوان سے ملاقات ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آئندہ چند دنوں میں قانونی معاملات میں اہم اصلاحات کی جائینگی گی، بابر اعوان کی گفتگو پولیس ریفارمز اور سستا انصاف سمیت خواتین کے حق وراثت کے قوانین میں اصلاحات کریں گے،گفتگو

جمعہ 29 مئی 2020 23:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔جمعہ کو ملاقات بابر اعوان کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملکی موجودہ سیاسی صورت حال اور حکومتی معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں قانون سازی سمیت آئینی امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں قانونی معاملات میں اہم اصلاحات کی جائینگی گی۔ بابر اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے لاء ریفارمز کمیٹی قائم کر دی ہے،وزیراعظم کمیٹی کو خود مانیٹر کریں گے اگلے ہفتے پھر اجلاس طلب کیا گیا ہے،اگلے چار سے 5 ہفتے قانون سازی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ بابر اعوان نے کہاکہ پولیس ریفارمز اور سستا انصاف سمیت خواتین کے حق وراثت کے قوانین میں اصلاحات کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں