پاکستان ایک امن پسند ملک ہے‘ کسی ملک کے خلاف ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں‘

امن کے لئے ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ریڈیو پاکستان کو انٹرویو

ہفتہ مئی 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے‘ کسی ملک کے خلاف ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں‘ امن کے لئے ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جارحانہ عزائم کے ساتھ خطہ کے امن کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کے خطرناک عزائم بے نقاب ہوگئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کررہا ہے اور نہتے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہاہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ بھارت کے مکروہ عزائم کا فوری نوٹس لے ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments