کراچی میں طیارہ حادثہ کی انکوائری رپورٹ 22 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے گی‘

اپوزیشن اور دیگر سیاستدان قومی سانحہ پر سیاست کرنے سے باز رہیں وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 30 مئی 2020 00:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی میں طیارہ حادثہ کی انکوائری رپورٹ 22 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جائے گی ، اپوزیشن اور دیگر سیاستدان قومی سانحہ پر سیاست کرنے سے باز رہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے 53 مسافروں کی میتیں ورثا کے حوالہ کر دی گئیں ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارہ نے ورثاء کو خوراک سمیت تمام سہولیات مہیا کیں جو اپنے رشتہ داروں کی میتیں لینے کے لئے آئے ۔ ایک سوال پر غلام سرور خان نے کہا کہ ڈی این ٹیسٹ میں وقت لگے گا اس لئے جن ورثاء کو اپنے عزیزوں کی میتیں نہیں ملیں وہ انتظار کریں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے اسباب جاننے کے لئے فرانس سے ایک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں