پاکستان میں کورونا کا وار تیز، ایک دن میں ریکارڈ اموات سامنے آ گئیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 2429 افراد میں کورونا کی تصدیق

Khurram Aniq خُرم انیق ہفتہ 30 مئی 2020 10:00

پاکستان میں کورونا کا وار تیز، ایک دن میں ریکارڈ اموات سامنے آ گئیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی2020ء) پوری دنیا کی طرح اس وقت کورونا وائرس نے پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ دن کی رپورٹ کے بعد پاکستان نے کورونا سے اموات کا بدترین دن دیکھا تھا لیکن اب کورونا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں جو ابھی تک پاکستان میں ایک دن میں ہونے والی اموات کی تعداد میں سب سے زیادہ ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 2429 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1395 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 66 ہزار 457 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 439 ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔

پنجاب کے بعد سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 427مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 26 ہزار113 افراد کوروناسےمتاثرہوئے ہیں ۔ خیبرپختونخواہ کی بات کی جائے تو یہ وہ صوبہ ہے جہاں ابھی تک کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں اب تک 445 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ وہاں متاثرہ افراد کی تعداد بھی 9 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 4 ہزار 87 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں46اموات ہوئیں ہیں ۔ اسلام آباد میں 23 ،گلگت بلتستان میں9 مریض جاں بحق ہوئے ہیں ، اسلام آبادمیں 2192 جبکہ گلگت بلتستان میں 660 افرادکوروناکا شکارہوئے ہیں.آزاد کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 234 ہوگئی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کوروناسےاب تک 24131 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں کورونا کے لحاظ سے ریکارڈ اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 78 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 2429 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں