سندھ حکومت سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لائے‘

افسوسناک واقعہ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 30 مئی 2020 23:19

سندھ حکومت سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لائے‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) وزیر برائے بحری امور سید علی حیدرزیدی نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سندھ حکومت کے خلاف عزیر بلوچ ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ ٹائون فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹس مشتہر نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ میں توہیں عدالت کی درخواست دائر کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اکتوبر 2017 میں سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جسے 28جنوری 2020 کو نمٹایا گیا اور عدالتی حکم میں کہا گیا کہ تینوں کیسز کی جے آئی ٹی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ علی حیدر زیدی نے کہا کہ میں نے سندھ کے چیف سیکرٹری کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی کے ساتھ ایک خط بھی لکھا تاہم کوئی جواب نہ دیا گیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کراچی میں طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ سوگوار خاندانوںکو انصاف فراہم کیا جاسکے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں