بھارت! کوئی حماقت نہ کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: شاہ محمود قریشی

بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے، اب فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے: وزیر خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 31 مئی 2020 12:23

بھارت! کوئی حماقت نہ کرنا، ہم تیار ہیں، منہ توڑ جواب ملے گا: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی2020ء) بھارت کوئی حماقت نہ کرنا ورنہ منہ توڑ جواب ملے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے، اب بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے اور جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 700 میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا جسے مار گرایا گیا۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے لیکن ایسی صورت میں بھارت کو اسکی حماقت کا منہ توڑ جواب ملے گا ، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا اور کشمیرمیں بھی بھارت کی پالیسی ناکام ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی، اندرونی معاملات سے بچنے کیلئے بھارت یہ سب کر رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بھارت کو پیغام دیا کہ کوئی بھی حماقت نہ کی جائے، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے، بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اندرونی معاملات سے بچنے کے لئے بھارت یہ سب کررہا ہے، نریندرمودی کی پالیسی فیل ہوچکی ہے۔

آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کررہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر بھی اب یہ آنا شروع ہوگیا ہے کہ بھارتی نیشنل سیکورٹی ایڈاوائزر کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں۔ بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ جو راستہ بھارتی حکومت اپنا رہی ہے وہ غلط ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں