صدر کا قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاسوں کے دوران کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور

ایوان بالا اور ایوان زیریں کے بجٹ اجلاسوں میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے،اراکین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، ہدایت

پیر 1 جون 2020 20:34

صدر کا قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاسوں کے دوران کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) صدر مملکت نے پارلیمنٹ ہائوس کے دورے کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سے الگ الگ ملاقات کی جس میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ترجمان ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا،پارلیمنٹ ہائوس آمد پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران کورونا وباء سے بچائو کیلئے حفاظتی انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ، صدر کا قومی اسمبلی اور سینٹ کے بجٹ اجلاسوں کے دوران کورونا سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ۔ صدر مملکت نے کہاکہ ایوان بالا اور ایوان زیریں کے بجٹ اجلاسوں میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کے دوران اراکین کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔

صدر نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر میڈیا کوریج کے دوران بھی ایس او پیز پر موثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹ کے ایوان کا بھی دورہ کیا،چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر سینیٹر اعظم سواتی نے ایوان میں آمد پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے صدر مملکت کو سینٹ کے بجٹ اجلاس سے متعلق انتظامات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے اجلاس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔صدر مملکت کا سینٹ لائبریری کا بھی دورہ کیا، صدر نے مختلف کتابوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں