سینیٹررحمان ملک کا ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز و اموات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

سینیٹر رحمان ملک کا ایس او پیز پرعمل کروانے کیلئے پاک آرمی کے زیرنگرانی سمارٹ لاک ڈاؤن و محدود کرفیو لگانے کا مطالبہ

پیر 1 جون 2020 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کا ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز و اموات میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے ایس او پیز پرعمل کروانے کیلئے پاک آرمی کے زیرنگرانی سمارٹ لاک ڈاؤن و محدود کرفیو لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں کورونا کیسز و اموات میں اضافہ قابل تشویش و پریشان کن ہے، عید سے پہلے اور عید کے ایام میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے منفی نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ حکومت کے پاس اب سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہے، بہتر ہوگا کہ آرمی کے زیر نگرانی کرفیو نافذ کیا جائے م تاکہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ ہمیں کورونا سے خود کو اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے، ہمیں کورونا کیخلاف اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں