صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا شوکت منظور چیمہ، غلام مرتضی بلوچ ، اور طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

جمعرات 4 جون 2020 16:31

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا شوکت منظور چیمہ، غلام مرتضی بلوچ ، اور طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت منظور چیمہ کے صاحبزادے کو ٹیلی فون کیا اور والد کے انتقال پر ان سے سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سندھ کے صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر ان کے بھائی سے بھی فون کرکے اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے سید محمد عامر،احمد دلشاداور علوینہ مصطفی کے اہلخانہ کو بھی ٹیلی فون کیے صدر مملکت نے شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کیلئے بھی صبرجمیل کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں