سپریم کورٹ نے شہباز شریف کے لیئے منی لانڈرنگ اور سہولت کاری میں شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15جون تک جواب طلب کر لیا

جمعرات 4 جون 2020 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے لئے منی لانڈرنگ اور سہولت کاری میں شریک ملزمان فضل داد عباسی اور شعیب قمر کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دونوں ملزمان پر شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں