ب*کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ، حماد اظہر

ی*بڑے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار

جمعہ 5 جون 2020 22:39

ب*کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ، حماد اظہر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث ٹیکس وصولی میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔بڑے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس فائلرز میں گزشتہ برس 40 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن کورونا کے باعث ٹیکس جمع کرنے میں 30 فیصد کمی آئی ہے جس کے باعث ہم آن لائن ڈیٹا کا دائرہ کار بڑھا رہے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کے ذریعے کسی کو ہراساں نہیں کیا جارہا ہے، جو بڑے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، مالی سال 19-2018 میں سرکاری ملازمین سے 5ارب 97 کروڑ تنخواہوں کی مد میں ٹیکس اکٹھا ہوا جب کہ صوبوں اور دیگر شعبوں کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 70ارب 47کروڑ ٹیکس اکٹھا ہوا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں