پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 17 واں ملک بن گیا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 4ہزار896 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 89ہزار249 ہو گئی، اموات کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 6 جون 2020 00:31

پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 17 واں ملک بن گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-05جون2020ء) پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 17 واں ملک بن گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 4ہزار896 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 89ہزار249 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اموات کی تعداد 1800 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ں بتایا گیا ہے جہاں ریکارڈ کیسز کی تعداد سامنے آئی ہے، وہاں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68 افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 33 ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ ایںڈ کنٹرول سیںٹر کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبرپختونخوا 11 ہزار 890، بلوچستان 5,582، اسلام آباد 3,946، گلگت بلتستان 852 اور آزاد کشمیر میں 299 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد کی بات کی جائے تو ابھی تک سب سے زیادہ اموات پنجاب میں دیکھنے میں آئی ہیں جہاں مجموعی طور پر 690 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پنجاب کے بعد سندھ میں 575، خیبر پختونخوا میں 521، اسلام آباد میں 41، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 53 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 812 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 6 لاکھ 38 ہزار 323 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 16,782 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 7,806 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,221 مریض، بلوچستان میں 2,037 مریض، گلگلت بلتستان میں 541 مریض، اسلام آباد میں 629 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 182 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں