اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے فیصلے پر اوریا مقبول جان کی عمران خان پر کڑی تنقید

عمران خان ایک ہاتھ میں گنیش کی تصویر پکڑ لیں اور دوسرے ہاتھ میں ہنومان کی بلکہ بندر بٹھالیں مری سے لے کر اور چندہ مانگے اچھے لگیں گے، تجزیہ نگار اوریا مقبول جان

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 2 جولائی 2020 10:18

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے فیصلے پر اوریا مقبول جان کی عمران خان پر کڑی  تنقید
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-02جولائی2020ء) اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے فیصلے پر اوریا مقبول جان کی عمران خان پر کڑی تنقید۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ہاتھ میں گنیش کی تصویر پکڑ لیں اور دوسرے ہاتھ میں ہنومان کی بلکہ بندر بٹھالیں مری سے لے کر اور چندہ مانگے اچھے لگیں گے، عمران خان خود کو بہت بڑا فنڈ اکٹھا کرنے والا کہتے ہیں، اب انہیں چاہیئے کہ وہ مندر کے لئے بھی چندہ مانگنا شروع کر دیں۔

تنقید کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں عمران خان ایک مسجد بھی نہیں بنوا سکا اور مندر بنانے جا رہے ہیں۔
اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین پر مندر بنانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ سرکاری زمین 22 کروڑ عوام کی ہوتی ہے، میں نے بیوروکریسی سے ریٹائر ہو کر پلاٹ نہیں لیا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ وہ عوام کی ملکیت ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مندر بنانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ روز حکمران اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر کو ریاست مدینہ کی توہین قرار دیدیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کیخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح مکہ کے موقع پر خاتم النبیّین حضرت سیدنا محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللّٰہ عنہ کے ساتھ بیت اللّٰہ شریف میں موجود 360 بتوں کو توڑا تھا، اور ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ ’’حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل مٹنے ہی والا تھا‘‘۔ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے ساتھ ہیں، پہلے سے موجود مندروں کی مرمت کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں