قریبی دوست نے ملاقات کے دوران عمران خان کی خفیہ ریکارڈنگ کر لی

ملاقات کے دوران ایک رہنما اپنے ساتھ خفیہ کیمرہ لگا کر گئے جس کی وزیراعظم کو خبر تک نہ تھی،وہ ریکارڈنگ کسی اور کو بھیج دی جس کی وجہ سے "مائنس ون" میں جان پڑی ہے، عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 جولائی 2020 10:46

قریبی دوست نے ملاقات کے دوران عمران خان کی خفیہ ریکارڈنگ کر لی
اسلام آبا د (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی 2020ء) : معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کے قریبی دوست نے ان کی خفیہ ریکارڈنگ کی اور وہ کسی اور کو دے دی جس کی وجہ سے "مائنس ون" میں جان پڑی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک خفیہ ویڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں مائنس ون فارمولا میں جان آگئی۔

اپنے پروگرام کے دوران انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ان سے ملنے گئے تھے۔جہاں انہوں نے عمران خان کی ویڈیو ریکارڈ کرلی اور وہ آگے لیک کر دی، تجزیہ نگار نے بتایا کہ وہ شخص وزیراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی ہیں اور وزیراعظم کے گھر بھی ان کا آنا جانا ہے۔

(جاری ہے)

اور وہ شخصیت اپنے عزیزوں کو پنجاب میں پانچ وزارتیں دلوانے کے خواہشمند ہیں، تاہم وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اپنے ساتھ ایک خفیہ کیمرہ لگا کر گئے جس کی وزیراعظم کو خبر تک نہ تھی۔

انہوں نے وزیر اعظم کی ایسی کال کو ریکارڈ کی جس میں عمران خان کچھ تلخ جملوں کا تبادلہ کر رہے تھے۔بعد میں ویڈیو کسی کو بھیج کر لیک کر دی، جس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے مائنس ون فارمولا کے مطالبے میں جان آگئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر مائنس ون کی باتیں ہو رہی ہیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کا اپنی حکومت کے رہنے پر بھی اعتماد نہیں رہا۔

عددی اکثریت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ ہمارے 119ووٹ گنے گئے۔ سیشن کے آغاز پر ہمارے ارکان 131 تھے۔ بجٹ منظوری کے وقت ہمارے کچھ ارکان موجود نہیں تھے۔ز اسمبلی کے باہر اپوزیشن کے احتجاج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو ہٹا دیتی ہے اور کسی اور کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو ہم بات کر سکتے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اور وزیراعظم بن جائے تو بات ہو سکتی ہے، عمران خان سے بات نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کی ساکھ کمزور ہے اور وہ جھوٹ بولتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں