عالمی بحران نے پاکستان اور عالمی برادری کو اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا موقع فراہم کیا ہے، سینئر اکانومسٹ ورلڈ بینک

جمعرات 2 جولائی 2020 11:28

عالمی بحران نے پاکستان اور عالمی برادری کو اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا موقع فراہم کیا ہے، سینئر اکانومسٹ ورلڈ بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ہر بحران ایک موقع ضرور فراہم کرتا ہے، کووڈ۔19 کے عالمی بحران نے پاکستان اور عالمی برادری کو اداروں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا موقع فراہم کیا ہے۔ ورلڈ بینک کے سینئر اکانومسٹ گونزالو ویرالا نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران شارٹ ٹرم اقدامات سے عالمی تجارت کی بہتری میں اتنی مدد نہیں ملے گی جس کی توقع ماہرین کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں پاکستان کے لئے برآمدات بڑی اہمیت کی حامل ہیں جن میں اضافہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا برآمدی شعبہ روزگار کی فراہمی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے جو بہت سے پاکستانیوں کے اچھے روزگار کا سبب ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ بین الاقوامی اورعلاقائی تجارت میں بہتری اور آسانیوں سے پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کے حقیقی مواقع سے استفادہ کے ساتھ ساتھ غربت میںبھی کمی لا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

گونزالو ویرالا نے سمارٹ ایکسپورٹ پروموشن پالیسی کے تحت برآمدات میں اضافہ کے علاوہ معاشی بحالی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی بھی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ برآمدات کے فروغ میں حال رکاوٹوں کے خاتمہ سے برآمدات کی بڑھوتری میں مدد دے سکتی ہے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برآمد کنندگان بہتر طور پر مقابلہ کی پوزیشن میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے درآمدات کے حوالہ سے پابندیوں میں بھی نرمی لانے کی ضرورت ہے تاکہ برآمدی و کاروباری ادارے برآمدات میں بہتر اور پائیدار اضافہ کے لئے درآمدی ضروریات بآسانی پوری کر سکیں جس کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں