عوامی پسندیدگی میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا

سروے کے دوران 27 فیصد افراد نے مسلم لیگ ن جب کہ 22 فیصد نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا،27 فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 2 جولائی 2020 11:44

عوامی پسندیدگی میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آبا د (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی 2020ء) : عوامی پسندیدگی میں ن لیگ نے پی ٹی آئی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کے بعد پہلی مرتبہ عوامی پسندیدگی میں مسلم لیگ ن تحریک انصاف سب سے آگے نکل گئی۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپنین ریسرچ کے سروے میں 27 فیصد افراد نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔24 فیصد افراد پی ٹی آئی کے حامی ہیں جبکہ 11فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے حق میں رائے دی۔

سروے میں شریک افراد میں سے 22 فیصد نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا جبکہ 21 فیصد نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا۔14 فیصد لوگوں نے کورونا اور گیارہ فیصد نے کاروبار میں کمی کو ملک کے بڑے مسائل قرار دے دیا۔ نئے مالی سال کے بجٹ سے 52 فیصد افراد غیر مطمئن ہیں اور صرف 21 فیصد افراد مطمئن نظر آئے۔

(جاری ہے)

57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ 19 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔

27 فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں۔22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل صرف عمران خان ہی حل کر سکتے ہیں۔اس سے قبل کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے گیلپ پاکستان کا تازہ ترین سروے کیا گیا تھا۔، سروے کے دوران عوام کی اکثریت، 67 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جون کے ماہ میں کروائے گئے سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے گزشتہ سروے کے مقابلے میں اس سروے میں عوام کا حکومت پر اعتماد کم ہوا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے کچھ روز بعد گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 82 فیصد عوام نے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ تاہم تازہ ترین سروے میں 67 فیصد لوگوں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یوں حکومت کی کارکردگی سے مطمئن لوگوں کی تعداد میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں