عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا

جمعرات 2 جولائی 2020 17:32

عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) ایڈیششنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ سینیٹر عبدالرحمن ملک کی طرف سے دائر توہین عدالت درخواست میں کہا گیا کہ جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے سنتھیا ڈی رچی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

29 جون کو سیشن کورٹ اسلام آباد نے سنتھیا ڈی رچی کو سینیٹر رحمان ملک کے خلاف کسی بھی قسم کے بیانات نہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں، سیشن کورٹ نے حکم صادر کیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی سینیٹر رحمان ملک کے خلاف نہ کسی قسم کا بیان جاری کرے گی اور نہ بولے گی۔ عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو سینیٹر رحمان ملک کے خلاف کسی قسم کا مواد شائع کرنے سے بھی منع کیا ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود سنتھیا ڈی رچی اپنے ٹیوٹر اکاونٹ سے مسلسل سینیٹر رحمان ملک کے خلاف بیانات جاری رکھی ہوئی ہے اور ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دے چکی ہے، پیشی کے بعد سنتھیا ڈی رچی نے میڈیا سے بات کرکے الزامات لگائے ہیں، سنتھیا ڈی رچی عدالتی احکامات ٹویٹر ہیڈر پر لگاکر تضحیک اڑ رہی ہے۔

عدالت نے سنتھیا ڈی رچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں