قائد (ن) لیگ محمد نواز شریف کا وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کو تیسری بار ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی

جمعہ 3 جولائی 2020 16:09

قائد (ن) لیگ محمد نواز شریف کا وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کو تیسری بار ٹیلی فون ،خیریت دریافت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2020ء) مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم ،قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تیسری مرتبہ مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے مشتاق منہاس کی جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔

انہوں نے دعا کی اللہ پاک آپ کو جلد صحت یاب کرے۔میاں محمد نواز شریف نے وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کو مسلم لیگ ن اور ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان نے بے مثال ترقی کی۔انہوں نے متعدد بار فون کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر قائد پاکستان کا دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد پاکستان جس طرح پاکستان ،پاکستانی قوم اور مسلم لیگ ن کے ایک ایک کارکن کیلیے فکر مند رہتے ہیں اسکا نتیجہ ہے کہ کراچی سے لیکر خیبر اور خیبر سے لیکر نیلم تک مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد پر جاں نثار کرنے کو تیار رہتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں جنہیں کوئی طاقت ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔یاد رہے کہ قائد پاکستان کی ہدایت پر وزیر اطلاعات اپنے گھر سے ایم ایچ ہسپتال منتقل ہوے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں