شیخوپورہ ، پھاٹک پر کوسٹر بس ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی، سکھ فیملی کے 19 افراد ہلاک ، 8 افراد زخمی

وزیراعظم عمران خان صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اطلاعات شبلی فراز کا شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار ،زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت

جمعہ 3 جولائی 2020 19:49

شیخوپورہ ، پھاٹک پر کوسٹر بس ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی،  سکھ فیملی کے 19 افراد ہلاک ، 8 افراد زخمی
اسلام آباد/ شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) فاروق آباد جاتری روڑ پر واقع پھاٹک پر کوسٹر بس ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی، حادثے میں سکھ فیملی کے 19 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کی سکھ فیملی ننکانہ صاحب فوتگی پر آئے ہوئے تھے کہ ننکانہ صاحب سے واپس پشاور جاتے ہوئے سچا سودا گردوارہ کے پاس کوسٹر بس ڈرائیور نے پھاٹک سے پیچھے کچے راستے سے بس گزارنے کی کوشش کی جس سے فیصل آباد سے لاہور کی طرف جانے والی نان سٹاپ ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی جسسے کوسٹر میں سوار سکھ فیملی کے 19 افراد چل بسے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئیزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم و صدر مملکت نے عارف علوی نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ حادثے پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا شیخوپورہ ٹرین حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار،یمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور غم زدہ خاندانوں سے تعزیت،سکھ یاتریوں کی وفات پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہاروزیر اطلاعات کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں