سندھ میں کورنا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، بلاول بھٹو

معیشت کی سست رفتاری اورکورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، ٹویٹ

جمعہ 3 جولائی 2020 20:10

سندھ میں کورنا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ، بلاول بھٹو
لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آرمیں ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے جبکہ پنجاب کو483 ارب روپے کا نقصان ہوا، سندھ ریونیوبورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا، معیشت کی سست رفتاری اورکورونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔

انہو ںنے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے، صوبے میں 46 ہزار824 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں