کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا ، خطرہ موجود ہے ،وزیر اطلاعات

کورونا کے خلاف طبی عملہ صف اول پر ہے ،اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے، شبلی فراز کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:50

کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا ، خطرہ موجود ہے ،وزیر اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا ، خطرہ موجود ہے ،کورونا کے خلاف طبی عملہ صف اول پر ہے ،اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے۔ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی،وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی کے باعث کورونا کے کیسز میں کمی آئی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایا،این سی او سی نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے دن رات کام کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں،ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ کورونا کے خلاف طبی عملہ صف اول پر ہے،حکومت نے کورونا وباء کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی،حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم سب نے متحد ہو کورونا وباء سے نبرد آزما ہونا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں