ڈینگی کے بعد کورونا بھی دنیا کے موذی مرض سے محفوظ نہیں رہی ،غلام سرور خان

کورونا مریضوں کی اموات کے مقابلے میں دنیا بھر میں ہمارے یہاں یہ شرح کم رہی ،صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کسی بھی ملک سے زیادہ رہی ہے ، وباء کم ہورہی ہے ختم نہیں ،وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:50

ڈینگی کے بعد کورونا بھی دنیا کے موذی مرض سے محفوظ نہیں رہی ،غلام سرور خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ڈینگی کے بعد کورونا بھی دنیا کے موذی مرض سے محفوظ نہیں رہی ،کورونا مریضوں کی اموات کے مقابلے میں دنیا بھر میں ہمارے یہاں یہ شرح کم رہی ،صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کسی بھی ملک سے زیادہ رہی ہے ، وباء کم ہورہی ہے ختم نہیں ۔وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ٹائیگر فورس کی تقریب حلف برداری سے خطاب ومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے قائد کی آواز ہر لبیک کہتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کرنی ہے ،میں اپنے قائد کی آواز پر لبیک اور وسائل وقت دینے والے نوجوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں ،یہ حقوق العباد ہے اللہ کی خوشنودی کے لئے آپ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ جو کام ہم سرکاری اہلکاروں سے بائی فورس لیتے تھے وہ ٹائیگر فورس رضاکارانہ سرانجام دے رہی ہے ،ڈینگی کے بعد کورونا بھی دنیا کے موذی مرض سے محفوظ نہیں رہی ،پاکستانی حکومت ڈاکٹر نرسز پیرامیڈیکس ہولیس اور ہمارے ٹائیگرز نے فرنٹ لائن ہر اپنا کردار ادا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا مریضوں کی اموات کے مقابلے میں دنیا بھر میں ہمارے یہاں یہ شرح کم رہی ،صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کسی بھی ملک سے زیادہ رہی ہے ۔

غلام سرور خان نے کہاکہ کورونا وباء کی کمی ہورہی ہے اسکا.مطلب یہ نہیں کہ یہ ختم ہوگئی ہے ۔غلام سرور خان نے کہاکہ دنیا بھر کی اکانومی تباہ ہوچکی ،وفاقی بجٹ میں 650 ارب روپے ترقیاتی مد میں رکھے گئے ہیں ،ماضی کی حکومتوں نے کیا کیا جو عمران خان کی حکومت نے کیا ہے ،دو بڑے منصوبے نالہ لئی اور رنگ روڈ کے مبصوبے کے لئے 50 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں