انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی منظوری کے بغیر تعمیرات ،چیئرمین سی ڈی اے ،مئیر اسلام آباد، سیکرٹری ماحولیات آئندہ سماعت پر طلب

سی ڈی اے نالوں پر تعمیرات کی منظوری نہیں دے سکتا،اسلام آباد میں سرعام ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے، چیف جسٹس

ہفتہ 4 جولائی 2020 14:50

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی منظوری کے بغیر تعمیرات ،چیئرمین سی ڈی اے ،مئیر اسلام آباد، سیکرٹری ماحولیات آئندہ سماعت پر طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی منظوری کے بغیر تعمیرات کیس میں چیئرمین سی ڈی اے ،مئیر اسلام آباد، سیکرٹری ماحولیات کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ ہفتہ کو دور ان سماعت پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ڈی جی فرزانہ الطاف عدالت کے سامنے پیش ہوئیں جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے حسنین حیدر تھیم، ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ پیش ہوئے ۔

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے ،مئیر اسلام آباد، سیکرٹری ماحولیات کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ وضاحت کریں کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ سی ڈی اے نالوں پر تعمیرات کی منظوری نہیں دے سکتا،اسلام آباد میں سرعام ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے کہاکہ ہم مجبور ہو چکے ہیں اسلام آباد میں ہمارا کوئی مددگار نہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیسے آپ بے یارو مددگار ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کیا آپ نے چیئرمین سی ڈی اے،ممبران کو نوٹس جاری کئی ۔ ڈی جی انوائر منٹل پروٹیکشن نے کہاکہ میرے پاس ایک انسپکٹر بھی نہیں سی ڈی اے کے پاس بہت بڑی تعداد میں ہیں، میرے پاس چھ ڈپٹی ڈائریکٹرز ہیں جن کے ساتھ کام چلا رہے ہیں، سی ڈی اے انوائرمنٹ کی منظوری کے بغیر تعمیرات کرا ریا ہے، تین روز قبل تین پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔

ڈی جی انوائرمنٹل پروٹیکشن نے کہاکہ چیئرمین سی ڈی اے سب جانتے ہوئے بھی یہ سب کچھ کرا ریے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ مئیر، چیئرمین سی ڈی اے ،وفاقی سیکرٹریز کے خلاف کرمنل کیس شروع کر سکتی ہیں، رپورٹ دیں اور سفارش کریں کہ آپ کے قانون میں کیا کر سکتا ہے۔ عدالت نے کہاکہ عام عوام کی حفاظت کے لیے ماحولیاتی کے حوالے سے قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں