وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ

ہفتہ 4 جولائی 2020 15:01

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر عملدرآمد اور انہیں مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطہ کے ویب سایٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 23 کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گوادر شہر اور گوادر بندرگاہ کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں