عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے.وفاقی وزیر اطلاعات

کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ فرنٹ لائن پر رہا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ اب بھی تھما نہیں ہے اور احتیاط لازمی ہے. شبلی فراز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 4 جولائی 2020 14:51

عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے.وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جولائی ۔2020ء) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے. وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا سے نمٹنے کے لیے دن رات کام کیا جبکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ایک ہی موقف اپنایا.

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کر رہی ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے طبی عملہ فرنٹ لائن پر رہا جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ اب بھی تھما نہیں ہے اور احتیاط لازمی ہے. انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے 100 دنوں میں بہترین کام کیا جبکہ حکومت نے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مستحقین کو گھر پر رقم پہنچائی‘شبلی فراز نے کہا کہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

کورونا آیا تو 2 لیبارٹریاں تھیں لیکن آج 29 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہمیں لاپرواہی سے نہیں بلکہ احتیاط سے کام کرنا ہو گا این سی او سی نے جس طرح صورتحال میں کام کیا وہ قابل تعریف ہے‘وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد میں پولی کلینک کا دورہ کیا اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو گلدستے پیش کئے. شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے پھیلاﺅکو روکنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی حکمت عملی اپنائی جس سے کورونا کے کیسز میں کمی آئی، عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی کو دنیا نے اپنایاہم نے متحد ہوکر وبا کا مقابلہ کرنا ہے جبکہ بے یقینی، افواہیں پھیلانے اور ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا ہوگا جس سے قومی یکجہتی میں دراڑیں پڑیں.

شبلی فراز نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں اس سے کورونا پر کافی حد تک کنٹرول پایا گیا ہے تاہم کورونا ابھی مکمل ختم نہیں ہوا لہذا خطرہ اب بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وبا کے دوران احساس پروگرام کے ذریعے مستحق لوگوں تک امداد پہنچائی150 ارب روپے میرٹ پر ایک کروڑ خاندانوں میں تقسیم کئے گئے.

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کی بلکہ سنجیدہ اقدامات کیے اور وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی حکومتی کوششوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا اگر ہم محتاط انداز سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے رہے تو ہسپتال جلد ویران ہونگے اور کھیلوں کے میدان آباد ہونگے. شبلی فرازنے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام کو 100 دن مکمل ہوگئے این سی او سی نے وبا کو جس طرح موثر انداز میں کنٹرول کیا وہ قابل تحسین ہے اس نے وبا کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے دن رات کام کیا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں