مشکوک لائنس والے 262پائلٹ کو شو کاز نوٹس جاری ، بورڈ کے سامنے جواب دینے کا موقع دیا جائے،شاہد خاقان عباسی
سی اے اے کا لائنس جعلی نہیں ہوتا ،جس آدمی نے بھی تحریری امتحان میں چیٹنگ کی ہے اس کا لائسنس کینسل ہو نا چاہیے انصاف کا تقاضا تھا پہلے کارروائی کرتے پھر ہٹاتے ،سول ایویشن کی کارکردگی کو مشکوک نظرسے دیکھا جا رہا ہے 'حکومت فوری طور پر سی اے اے کے رول کے تحت کارروائی کرے، سفارش پر بھرتی ہونے والے اورسفارش کر نے والے دونوں کے خلاف کارروائی ہو نی چاہیے،پریس کانفرنس
ہفتہ 4 جولائی 2020 20:13
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ابھی تک سی سی اے کا بیان سامنے نہیں ایا۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ انصاف کے تقاضے کہتے ہیں اگر الزام لگانا ہے تو ملزم کو بتائیں کہ الزام کیا ہے ،ہم نے سزا دے دی لسٹیں چھپ گئیںپچاس سے زائد پائلٹ رابطے میں ہیں اور کہتے ہیں ہمارا کیا بنے گا ،پاکستان کی ساکھ خطرے میں ہیں کپتان بننے سے پہلے امتحان ضروری ہوتا ہے ،ان دوسوباسٹھ کو نوٹس جاری کرنا چاہیے ،ان پائلٹس کو موقع دیں وہ بورڈ کے سامنے جواب دیں۔
انہوںنے کہاکہ جس آدمی نے تحریری امتحان میں چیٹنگ کی ہے اس کے کا لائسنس کینسل ہونا چاہیے۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ جن پائلٹس کی لسٹ دی گئی ہے، ان میں چند شہید ہو گئے ، کچھ ریٹائرڈ ہو گئے ،کچھ کا ڈیٹا کلیئر نہیں اور کچھ کورٹ گئے ہوئے ہیں،اگر کسی پائلٹس نے کسی امتحان میں نقل کی ہے انکو فارغ کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اختیار سول ایوی ایشن کے پاس ہے،انصاف کا تقاضا تھا پہلے کارروائی کرتے پھر ہٹاتے لیکن حکومت نے کارروائی سے پہلے پائلٹس کو ہٹایا اور دنیا میں بدنامی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ حکومت فوری طور پر سی اے اے کے رول کے تحت کارروائی کرے۔ انہوںنے کہاکہ سفارش والے اور جس نے سفارش کی ان کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ سول ایویشن کی کارکردگی کو مشکوک نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کے ایوی ایشن سیکٹر میں صرف پائلٹس نہیں بلکہ ہزاروں انجینئرز اور دوسرے لوگ اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کا ڈی ایس پی کینٹ مرزا جاوید اور ایس ایچ او سلیم قریشی کی کینٹ سرکل تعیناتی ..
(کل)ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا ں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری