صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کورونا کے خلاف نیشنل کمانڈ اینڈآپریسن سینٹر کی کارکردگی کی تعریف

وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی نے عمدہ کام کیا ہے، پاکستان میں کورنا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، اس پلیٹ فارم سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے کورونا سے موثر طریقے سے نمٹا جارہا ہے،عوام عیدالاضحیٰ کی تیاریوں میں احتیاطی تدابیر کی پابندی کو یقینی بنائیں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا این سی او سی کے قیام کے 100مکمل ہونے موقع پر ویڈیو پیغام

اتوار 5 جولائی 2020 00:05

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے خلاف نیشنل کمانڈ اینڈآپریسن سینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کورنا کے پھیلائو کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے، عوام عیدالاضحیٰ کی تیاریوں میں احتیاطی تدابیر کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے قیام کے 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں این سی او سی کو مبارکباد دیتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ این سی او سی کی ٹیم نے بہت احسن طریقے سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے دنیا بھر کے تجربات و مشاہدات کو مدنظر رکھتے ہوئے وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی نے عمدہ کام کیا ہے، وفاقی اور صوبائی سطح پر اس بحران میں تمام شراکتداروں نے مل کر اس ادارے کو کھڑا کیا اور اسے سپورٹ کیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے کورونا سے موثر طریقے سے نمٹا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ 20 جون کے بعد سے کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔ صدرمملکت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے تیاریوں میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنا کر وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں