ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر پنجاب میں 1 ارب سے زائد کی ذخیرہ کی گئی چینی برآمد

عثمان ڈار کا ٹائیگر فورس کی کاوش کو خراج تحسین پیش

پیر 6 جولائی 2020 21:38

ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر پنجاب میں  1 ارب سے زائد کی ذخیرہ کی گئی چینی برآمد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1 ارب سے زائد کی ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کرلی گئی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹائیگر فورس کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت, ضلعی انتظامیہ اور ٹائیگر فورس کے بہادر جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔پاکستان میں موجود مافیا کو آج پیغام دینا چاہتا ہوں ۔ٹائیگر فورس کے جوان وزیراعظم کے ساتھ مل کر مافیا کا مقابلہ کریں گے۔رضا کار نوجوانوں کی مدد کیلئے ایپلیکیشن تیار کر لی گئی ہے۔یہی نوجوان ملک کا مستقبل ہیں جو پاکستان کو اوپر لے کر جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں