جن افرادکے خاندان کے اہل افراد وفات پا چکے ہیں انکی آسانی کیلئے اپیل کا طریق کار وضع کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

بدھ 8 جولائی 2020 18:46

جن افرادکے خاندان کے اہل افراد وفات پا چکے ہیں انکی آسانی کیلئے اپیل کا طریق کار وضع کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن افرادکے خاندان کے اہل افراد وفات پا چکے ہیں اور انکو 8171 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوا ہے انکی آسانی کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اپیل کا طریق کار وضع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مطلوبہ کوائف کے ساتھ اپنی درخواستیں جلد ازجلد ہمیں دیئے گئے پتے پر بھیجیں۔ جن افرادکو انگلیوں کے نشانات کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں ان کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کی جانب سے رقم کے حصول کا متبادل طریق کار وضع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں