سپریم کورٹ ، بیوی کو جہیز واپسی،نان نفقہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت

بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار، جہیز واپسی اور نان نفقہ ادائیگی کیخلاف خاوند نسیم خان کی اپیل مسترد

بدھ 8 جولائی 2020 19:03

سپریم کورٹ ، بیوی کو جہیز واپسی،نان نفقہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) سپریم کورٹ میں بیوی کو جہیز واپسی،نان نفقہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جہیز واپسی اور نان نفقہ ادائیگی کیخلاف خاوند نسیم خان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ کیسکی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دئیے کہ 8 ماہ میں بچہ پیدا ہونا غیر معمولی بات نہیں،بعض اوقات مخصوص حالات میں بچہ کی پیدائش 6 ماہ میں ہو جاتی ہے،اگر ایک بیوی کا خرچہ برداشت نہیں ہوتا تودوسری بیوی کا خرچہ کیسے برداشت کرتے ہیں،عدالت ایسے معاملہ میں جبر بھی کر سکتی ہے،آپکو جیل بھی بھیج سکتی ہے۔خاوند نسیم خان نے اس موقع پر موقف اپنایا کہ سابق بیوی سے پیدا ہوا بچہ میرا نہیں،ججز وہی بات کر رہے ہیں،جو میری سابقہ اہلیہ کرتی ہیں،نان نفقہ کیسے ادا کروں میرے پاس کوئی ملازمت نہیں،چار دکانوں کے کرایہ سے گھر چلاتا ہوں،عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے جہیز واپسی اور نان نفقہ ادائیگی کیخلاف خاوند نسیم خان کی اپیل مسترد کرتے ہو ئے نمٹا دی ہے۔

۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں