جاپانی وزیر خار جہ کا شاہ محمود قریشی کو خط ، صحتیابی کیلئے دعا

دو طرفہ تعلقات کے فروغ، کرونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور

بدھ 8 جولائی 2020 19:10

جاپانی وزیر خار جہ کا شاہ محمود قریشی کو خط ، صحتیابی کیلئے دعا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) جاپانی وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے نام خط لکھ کر صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔جاپان کے وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے وزیر خارجہ نے پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور کرونا عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میری صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سے ممنون ہوں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں