پاکستان پوسٹ کے چودہ لاکھ پینشنرز کی پنشن کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مرادسعید

سب ریٹائرڈ ملازمین کو لاک ڈاون میں پنشن گھر گھر پہنچائی گئیں، قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب

بدھ 8 جولائی 2020 22:26

پاکستان پوسٹ کے چودہ لاکھ پینشنرز کی پنشن کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مرادسعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2020ء) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے چودہ لاکھ پینشنرز کی پنشن کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سب ریٹائرڈ ملازمین کو لاک ڈاون میں پنشن گھر گھر پہنچا ئی گئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنشنرز کو اے ٹی ایم اور ڈیبیٹ کارڈ فراہم کریں گے تراسی جی پی اوز کی ڈیجیٹلائزیشن سابق دور میں نہیں ہوئی لیکن اربوں روپے لگا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ہم نے اس منصوبے سے ریکوری شروع کر دی ہے پاکستان پوسٹ بنک بن جائے گا سات ارب خسارے میں جاتا تھا اب منافع میں اضافہ ہوا ہے تین اعشاریہ دو ارب کی چوری پکڑی گئی ہے وفاقی وزیر کے ریمارکس پر اپوزیشن ارکان کا شور شرابا شروع کر دیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں