پاکستان کا کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کا اعلان

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد کو ملاقات کی پیشکش کی ہے، پاکستانی قانون فیصلے کا از سر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے: ایڈیشنل اٹارنی جنرل

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 8 جولائی 2020 22:17

پاکستان کا کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔08 جولائی 2020ء) پاکستان کا کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کا اعلان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا، پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے، پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا، پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔

احمد عرفان کا کہنا تھا بھارت معاملے کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کرے، انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا، بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بھارتی دہشت گرد کلبھوشن نے اپنی سزا کے خلاف نظرثانی درخواست سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ہونے والے مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بدھ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیا نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کے مختلف منصوبوں میں ملوث رہا ہے۔پاکستان نے کلبھوشن کے معاملے پر بھارت کو دوسری قونسلر رسائی کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ آئی سی جی کے فیصلے کے تحت نیا آر ڈیسنس جاری کیا۔ آرڈیننس کے سیکشن 20 کے تحت کلبھوشن یادیو نظرثانی اپیل دائر کر سکتا ہے۔زاہد شیخ نے کہا ہے کہ آئی سی جے کے فیصلے کے بعد را ایجنٹ کو قونسلر رسائی سے آگاہی دی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں