29 سال سے پیش امام ہوں، زبان پھسل گئی، قاضی فائز کو دھمکی دینے والے شخص کا مؤقف

افتخار الدین مرزا باقاعدگی سے ادویات لیتے ہیں جس کے سبب انکے دماغ پر برا اثر پڑتا ہے، بعض اوقات ہائپر ہو جاتے ہیں، بے عقلی اور مایوسی والی باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہائیپو ٹنشن اور اس سے ملتی جلتی بیماریوں میں مبتلا ہیں: سپریم کورٹ میں جواب جمع

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 8 جولائی 2020 23:18

29 سال سے پیش امام ہوں، زبان پھسل گئی، قاضی فائز کو دھمکی دینے والے شخص کا مؤقف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 جولائی2020ء) 29 سال سے پیش امام ہوں، زبان پھسل گئی، قاضی فائز کو دھمکی دینے والے شخص کا مؤقف، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دھمکی آمیز ویڈیو اور انکے قتل پر اکسانے والے شیعہ عالم ملزم آغا افتخار الدین مرزا نے اپنے خلاف توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افتخار الدین مرزا باقاعدگی سے ادویات لیتے ہیں جس کے سبب انکے دماغ پر برا اثر پڑتا ہے، بعض اوقات ہائپر ہو جاتے ہیں، بے عقلی اور مایوسی والی باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں، ہائیپو ٹنشن اور اس سے ملتی جلتی بیماریوں میں مبتلا ہیں: ۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ افتخار الدین مرزا گزشتہ انتیس سالوں سے مورگاہ راولپنڈی میں امام گاہ میں پیش امام ہیں،افتخارالدین عمومی طور پر مغرب کی نماز کے بعد اپنے چند طالب علموں سے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے تھے، چودہ جون کو ملزم کی زبان پھسل گئی اس نے جسٹس قاضی فائز عیسی اور سپریم کورٹ کے بارے میں جو کہا اس پر ندامت ہے، جیسے ہی غلطی کا احساس ہوا سپریم کورٹ معافی نامہ جمع کرایا جسے مسترد کردیا گیا. جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اللہ تعالٰی نے قرآن میں بھی معاف کرنے کا کہا ہے، افتخارالدین مرزا یہ عہد کرتے ہیں وہ مستقبل میں کبھی ایسی بات نہیں کریں گی. جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ معافی نامہ قبول کرکے توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی. گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے ملزم افتخار الدین کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں بھی معاف کرنے کا کہا ہے، عہد کرتا ہوں مستقبل میں کبھی ایسی بات نہیں کروں گا،سپریم کورٹ معافی نامہ قبول کرکے توہین عدالت کی کارروائی ختم کردے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں