اس وقت بظاہر جمہوریت مگر اصل میں آمریت ملک پر حکمرانی کررہی ہے،نفیسہ شاہ

صحافیوں کے پرامن مظاہرے پر تشدد اور تنخواہوں کی تاخیر کا معاملہ ایوان میں بھی اٹھائیں گے اور کمیٹی میں بھی قرارداد مذمت لائینگے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 10 جولائی 2020 14:21

اس وقت بظاہر جمہوریت مگر اصل میں آمریت ملک پر حکمرانی کررہی ہے،نفیسہ شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت بظاہر جمہوریت مگر اصل میں آمریت ملک پر حکمرانی کررہی ہے،صحافیوں کے پرامن مظاہرے پر تشدد اور تنخواہوں کی تاخیر کا معاملہ ایوان میں بھی اٹھائیں گے اور کمیٹی میں بھی قرارداد مذمت لائینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے پریس لائونج میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت بظاہر جمہوریت مگر اصل میں آمریت ملک پر حکمرانی کررہی ہے،آزادی اظہار پر موجودہ دور میں مختلف حیلے بہانوں سے پابندیاں عائد کردی گئی ہیں ،چینل 24 اور صحافیوں کے ساتھ جو ناروا سلوک ہورہا ہے اس کو ایوان میں اٹھائیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پرامن مظاہرے پر تشدد اور تنخواہوں کی تاخیر کا معاملہ ایوان میں بھی اٹھائیں گے اور کمیٹی میں بھی قرارداد مذمت لائینگے ،حکومت کو صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں