وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا عندیہ دیدیا

اگر کے ای کا رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 10:39

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا عندیہ دیدیا
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین اخبار-12جولائی 2020ء) وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں لینے کا عندیہ دیدیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کے ای کا رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے۔ وفاق وزیر اسد عمر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت نے کراچی میں لوڈ شیدنگ پر کام کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔

بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی میں بھی اضافہ کیاگیا ہے، بجلی کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2021کی گرمیوں سے پہلے 550 میگاواٹ اضافی بجلی کراچی کے پاس ہوگی، دو سال بعد کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی 1350میگاواٹ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ماضی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیپرا جلد کچھ دنوں میں اس کی مکمل رپورٹ جاری کر دے گا۔

نیپرا کراچی لوڈ شیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے، حکومت عملدرآمد کیلیے تیار ہے۔ وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدہ تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں کیا۔ خیال رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد کراچی کے شہریوں کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف شکایات بھی موصول ہو چکی ہیں جس میں شہریوں کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے بارے بتایا تھا۔

اس حوالے سے کے الیکڑک کو بار بار تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں کیے گئے فیصلوں کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ 2021 کی گرمیوں سے پہلے کراچی کو 550 میگاواٹ اضافی بجلی مہیا کی جائے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ اگلے سال کی گرمیوں سے قبل کراچی میں بجلی کی فراہمی میں 18 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اگلے سال یعنی 2022 کی گرمیوں سے پہلے کراچی کو بجلی کی سپلائی میں مزید 800 میگاواٹ اضافہ کیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ 2021 میں 550 میگاواٹ اور اس سے اگلے سال 800 میگاواٹ کے اضافے کے ساتھ 2022 تک مجموعی طور پر کراچی میں بجلی کی فراہمی میں 1350 میگاواٹ کا اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ ان میں سے 90 فیصد اضافے کے فیصلے ہوچکے ہیں، کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی اور کابینہ کی جانب سے منظوری بھی دی جاچکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں