ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے: ترجمان پاور ڈویژن

ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے، کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں ہے: ترجمان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 15:37

ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے: ترجمان پاور ڈویژن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 جولائی2020ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے، ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 19 ہزار 697 میگا واٹ جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے، کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں ہے۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخاتمے کا اعلان کیا تھا۔

راچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے لئے فرنس آئل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی ہے اور 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا، کراچی میں اتوار سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور شہر کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

۔ اس وقت بجلی کا سب سے زیادہ مسئلہ کراچی میں اور اس حوالے سے اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر کے الیکٹرک کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو اسے تحویل میں بھی لیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے مختلف منصوبوں سے 10 ہزار 70 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت توانائی کے شعبہ میں مجموعی طور پر 17 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں خیبر پختونخوا میں سکھی کناری پن بجلی منصوبے سے 870 میگاواٹ، تھر کول بلاک ون سے 1320 میگاواٹ، کروڑ ہائیڈرو پاور سٹیشن سے 720 میگاواٹ او تھر مائن مائوتھ اوریکل پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں