پی ٹی آئی پوری کوشش کر رہی ہے کہ اگلا وزیراعظم بلاول ہو: سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا دعویٰ

نوازشریف وزیراعلیٰ تھے تو بے نظیر نے نوازشریف سے محاذآرائی شروع کردی، نوازشریف وزیراعظم بن گئے، عمران خان کو وزیراعظم بنوانےمیں نوازشریف کا بڑا ہاتھ ہے اب عمران خان بلاول کو ٹارگٹ کررہے ہیں اور بلاول کو اپنے لیول پر لے آئے ہیں: رؤف کلاسرا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 12 جولائی 2020 16:15

پی ٹی آئی پوری کوشش کر رہی ہے کہ اگلا وزیراعظم بلاول ہو: سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا دعویٰ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12جولائی 2020ء) : پی ٹی آئی پوری کوشش کر رہی ہے کہ اگلا وزیراعظم بلاول ہو: سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ نوازشریف وزیراعلیٰ تھے تو بے نظیر نے نوازشریف سے محاذآرائی شروع کردی، نوازشریف وزیراعظم بن گئے، عمران خان کو وزیراعظم بنوانےمیں نوازشریف کا بڑا ہاتھ ہے اب عمران خان بلاول کو ٹارگٹ کررہے ہیں اور بلاول کو اپنے لیول پر لے آئے ہیں۔

رؤف کلاسرا نے کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی وزیراعظم نہیں بننا تھا لیکن بے نظیر کی نوازشریف سے لڑائی کی وجہ سے ووٹ انٹی بھٹو اور پرو بھٹو میں تقسیم ہوگیا۔ بے نظیر نے نوازشریف کو وزیراعظم بنواکر ہی دم لیا۔ رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو وزیراعظم بنوانےمیں نوازشریف کا بڑا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے 2013 کے الیکشن کے بعد وطیرہ بنالیا تھا کہ ہر بات پہ عمران خان کا ٹھٹھہ اڑانا ہے، عمران خان کا مذاق اڑانا ہے اور عمران خان پر تنقید کرنی ہے۔

لوگوں کو احساس ہوا کہ اگر نوازشریف کے خلاف کھڑاہوسکتا ہے تو وہ عمران خان ہی ہے۔ رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا کہ عمران خان اس وقت سندھ حکومت اور بلاول کو ٹارگٹ کررہے ہیں اور بلاول کا مذاق بھی اڑایا اور بلاول کو اپنے لیول پر لے آئے ہیں، عمران خان نے لوگوں کو بتادیا ہے کہ بلاول ہی ہے جو میرے لیول پر کھڑا ہوسکتا ہے۔ رؤف کلاسرا نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ سے واش آؤٹ ہوچکی ہے لیکن جیسے جیسے انکی پرفارمنس بدترین ہوتی جائے گی تحریک انصاف کو درمیان میں گیپ ملتا جائے گا کیونکہ نوازشریف اور ن لیگ مقدمات میں پھنسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بلاول اور پیپلزپارٹی کو دوبارہ ریوائیو کردیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں