کورونا میں مبتلا وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی طبیعت بگڑ گئی

وفاقی وزیر کی عمر62 سال ہے، طارق بشیر چیمہ کورونا کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلا ہیں۔ ترجمان پمز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 جولائی 2020 20:48

کورونا میں مبتلا وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی طبیعت بگڑ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیرچیمہ کی طبیعت خراب ہوگئی، طارق بشیرچیمہ کو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا، طارق بشیر چیمہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی گزشتہ رات طبیعت خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پمز کے ڈاکٹرز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان کی طبیعت مزید بگڑ رہی ہے۔ وفاقی وزیر کی عمر 62 سال ہے، طارق بشیر چیمہ کورونا کے علاوہ دیگر امراض میں بھی مبتلا ہیں۔ واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 5 ہزار 197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

(جاری ہے)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور74 افراد کا انتقال ہوا۔

پنجاب میں کورونا کے 2 ہزار6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان126، اسلام آباد152، آزادکشمیر43 اور گلگت بلتستان میں 36 کورونا مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ملک کے 733اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئیسہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئی1820 وینٹی لیٹرز دستیاب۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور ا?ج تک مجموعی طورپر15 لاکھ 14 ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 78، بلوچستان میں 11 ہزار 157، اسلام ا?باد میں 14 ہزار23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658 اور ا?زاد کشمیر میں ایک ہزار 564 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں