ایوان بالا میں ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2020ء اور کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل پیش

پیر 13 جولائی 2020 13:54

ایوان بالا میں ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2020ء اور کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) ایوان بالا کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی دو رپورٹیں پیش کی گئیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ سینیٹر فاروق حامد نائیک نے ٹیکس قوانین میں ترامیم کرنے کے لئے مالیاتی بل میں مزید ترمیم کا بل (ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2020ئ) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر فاروق حامد نائیک نے عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجہ میں ہنگامی حالات کی صورت میں جدول شدہ اشیاء کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے قانون وضع کرنے کے لئے مالیاتی بل (کوویڈ 19 (سمگلنگ کی روک تھام) بل 2020ئ) پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹیں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں