دیامر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا

وزیراعظم آج منصوبے پر کام کا آغاز کروائیں گے،ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی،زرعی مقاصد کے لیے1.2 ملین ایکڑ پانی دستیاب ہوگا،4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔چئیرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 جولائی 2020 11:56

دیامر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی 2020ء) چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا میگا پراجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کرلیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج دیامر بھاشا ڈیم منصوبے پر کام کا آغاز کرائیں گے۔دیامربھاشا میگا پروجیکٹ نے ایک اور تاریخی سنگ میل طے کر لیا ہے۔

ڈیم میں 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔جبکہ زرعی مقاصد کے لیے مزید 1.2 ملین ایکڑ پانی دستیاب ہوگا۔دیامر ڈیم سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔عاصم سلیم باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے سے 16 ہزار افراد کو روزگار میسر آئیں گے اور ہائیڈرل پاور سے سمیت سٹیل، سیمنٹ اور تعمیراتی شعبے ترقی کریں گے۔

(جاری ہے)

۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ کریں گے وزیر اعظم عمران خان دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیں گے. دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والا یہ ڈیم دنیا کا سب سے بڑا آر سی سی ہو گا جو 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کے کام آئے گا اورڈیم سے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 48 دن ہو جائے گی‘دیامر بھاشا ڈیم سے سالانہ 18 ارب 10 کروڑ یونٹس سستی ترین بجلی بھی میسر آئے گی اور یہ ڈیم 30 لاکھ ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے کے لیے پانی فراہم کرے گا. دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اپنی تعمیر کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران مہمند اور دیامر بھاشا پر کام شروع کیا جا چکا ہے‘دیامر بھاشا ڈیم ملک کی واٹر، فوڈ اور انرجی سیکیورٹی کے لیے اہم منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ 29-2028 میں مکمل ہو گا. دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ ہے اور یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 18 ارب یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا‘ڈیم کی تعمیر سے ملک کی صنعتی سیکٹر کو سستی بجلی فراہم ہو گی تو 16 ہزار سے زائد ملازمتیں بھی ملیں گی اور ڈیم کی تعمیر مقامی افراد کے حالات میں بہتری لائے گی منصوبہ کوہستان اور گلگلت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کا بھی باعث بنے گا.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں